BBC UrduNews NavigationSections
SHAREDاعظم سواتی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے
شہزاد ملک، نامہ نگار
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کچھ متنازع ٹویٹ ہیں جن کے باعث اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ سے انکار نہیں کیا اور انھوں نے دوسری بار اس جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ٹویٹس کیے گئے، وہ ایف آئی آر میں لگائی گئی دفعات پر پورا نہیں اترتے۔
شیئر کرنے کے لیے مزید آپشن دیکھ„یں
ان لنکس کے بارے میں مزید پڑھیں
لائیولائیوپنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، توڑنے کا کہیں گے تو آدھا منٹ بھی نہیں لگاؤں گا: پرویز الٰہی
وزیرِاعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی اپنی حکومت ہے اور یہ امانت ہے ہمارے پاس جب عمران خان صاحب کہیں گے اسمبلیاں توڑنے کا میں آدھا منٹ بھی دیر نہیں کروں گا۔
خلاصہ
- وزیرِ اعظم شہباز شریف کا لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری ایوانِ صدر بھجوا دی ہے۔
- وزیر اعظم آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرریوں کی سمری وزرات دفاع سے موصول ہوگئی ہے
- وزیر اعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق کریں گے: پی ایم آفس
- عمران خان نے پاکستان بھر سے اپنے کارکنان کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ عمران خان کو ہیلی پیڈ کی اجازت دینا انتظامیہ کا کام ہے، ہائیکورٹ کا نہیںں
0 Comments