Advertisement

Democracy And Islamic Nizam,جمہوریت اور اسلامی نظام میں فرق

 جمہوریت کو اسلامی کہنا یا اسلام سے جوڑنا قطعاََََ غلط ہے۔اس کا اسلام سے کوئ تعلق نہیں ہےبلکہ یہ تو ایک نیا دین ہے۔اور دورِ حاضر کا بہت فتنہ ہے۔

جمہوریت لفظ پہلی مرتبہ یونانیوں نے استعمال کیا۔ اس لفظ کا استعمال سولھویں صدی کے بعد ہوا۔ لفظ ڈیموکریسی دو الفاظ سے ماخوذ ہے۔ڈیموس جس کا مطلب لوگ ہیں اور کارٹیاجس کا معنی طاقت اور قانون کے ہیں۔یعنی جمہوریت کا مطلب" طاقت اور قانون لوگوں کے ہاتھ میں "ہوا۔

جبکہ اس کے برعکس اسلام میں "تمام طاقت اللہ ہی کے ہاتھ میں ہوتی ہے اور تمام قانون اللہ" ہی کے بنائے ہوتے ہیں۔

﴿…أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ…﴾ (الأعراف: 54)

’’…سن لو! اللہ ہی کے لیے ہے پیدا کرنے کی صفت اورحکم( قانون سازی) کی صفت…‘‘۔

﴿ألا لہ الخلق والأمر تبارک اللہ رب العالمین﴾‘‘۔

اللہ کا اس سے زیادہ انکار اور کیا ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی وہ صفت جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے، اللہ سے لے کر انسان کو دے دی جائے اور اس کو اللہ کے برابر کر دیا جائے ۔

جمہوریت پر علماء کے تین گروہ ہیں۔

1- پہلا گروہ ان علماء حق پر مشتمل ہے جو قرآن اور حدیث کی روشنی میں اس کے خلاف ہیں ۔اور اسے کفر کہتے ہیں۔

2- دوسرے گروہ میں سے بعض اس میں جزوی ترمیمات کر کے اسے اسلامی بنانے کے لیے کوشاں ہیں -

3- تیسرا گروہ تو جمہوریت کا ماخذ ہی اسلام کو کہتا ہے۔

دوسرا گروہ لفظ جمہوریت کے ساتھ "اسلامی" لگا کر عوام کو دوکہ دے رہے ہیں ۔کیاحرام چیزوں کے ساتھ اسلامی لکھ دینے سے وہ حلال ہو جاتی ہیں؟جیسے اسلامی بنکوغیرہ۔ آپ خود سوچیں لفظ اسلامی جمہوریت کیسے استعمال ہو سکتا ہے جبکہ دونوں لفظوں کے لفظی اور اصطلاحی مفہوم تک میں تضاد پایا جاتا ہے۔

جمہوریت میں عقلِ انسانی کو وحی سے بڑا درجہ دیا گیا ہے۔ جمہوری نظام میں وحی اس وقت تک قابلِ قبول نہیں جب تک عقلِ انسانی (اراکینِ پارلیمنٹ) اس کو منظور نہ کر لے۔ ایسا کرنےکو فقہائے امت نے صریح کفر کہا ہے۔۔ 

اللہ تعالی قرآن پاک کی سورت المائدہ میں فرماتے ہیں کہ:

"جو اللہ کی نازل کئے ہوے حکم (شریعت) کے مطابق فیصلے نہیں کرتے وہی تو کافر ہیں۔"(44)

اس آیت کے مطابق وہ تمام کافر ہیں جو اللہ کی شریعت کے علاوہ کسی اور قانون سے فیصلے کریں اور ان کے لئے وہی حکم ہے جو کفار کے لئے ہے۔اور ان کے پروکاروں کو قیامت کے دن انہی کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

اللہ ہمیں جمہوریت اور ان جمہور پسندوں کے فتنے سے محفوظ رکھے آمین۔

برادر:مجاہد

Post a Comment

0 Comments